جماعت اسلامی کی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی سرکاری دعوت پر قطر روانہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کریں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی سرکاری دعوت پر قطر روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ قطر کی حکومت نے فلسطین میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے دنیا بھر سے مندوبین کو کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان اور انٹرنیشنل ویمن یونین کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کے لیے آواز اٹھائی اور ہر سطح پر تعاون کیا ہے۔