9مئی سانحہ سازش‘پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: حافظ عبدالغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو سزا دی جائے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کا خاتمہ ضروری ہے عوام پر مہنگائی کا عذاب بڑھتا جارہا ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا 9 مئی کا سانحہ ملک دشمنوں کی سازش ہے جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا اور ملک کمزور کرنا تھا ہمارے محب وطن اداروں نے دشمن کی ان کوششوں کو بری طرح ناکام بنایا جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ 9 مئی کے اصل مجرموں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کو بند کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظ اور اس کی سلامتی کے لیے متحد ہوکر وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔