ایف ڈی اے کارروائی، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر سیل کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران چک نمبر 293 رب کی اراضی پر مجوزہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم ’’ڈسٹرکٹ ون‘‘ کا دفتر سیل کر دیا۔ جبکہ پرل ریزیڈنشیا کے نام سے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کی غیر قانونی اشتہاری مہم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر میں مختلف بل بورڈز سے اس کی ایڈورٹائزمنٹ کی فلیکسز اتروا دیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ قانون شکنی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرنے کے قصور وار ڈویلپرز کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔