ن لیگ حکومت سے کوئی وزارت نہ لی جائے:میاں محمد ایوب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پارٹی کے ملک بھر کے کارکن یہی چاہتے ہیں کہ ن لیگ حکومت سے کوئی بھی وزارت نہ لی جائے اور صرف آئینی عہدے ہی اپنے پاس رکھے جائیں۔یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جب بھی پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ پنجاب یا پھر وفاق میں وزارتوں میں حصہ لیا اس کا پارٹی کے جیالوں کو نقصان ہی ہوا ہے۔ن لیگ برائے نام وزارتیں تو دے دیتی ہے، لیکن ان محکموں میں بھی جیالوں کے کام نہیں ہونے دیتی۔ اس لیے ملک بھر کے کارکنان کا قیادت سے مطالبہ ہے کہ ن لیگ سے کسی بھی حکومت کا حصہ نہ بنایا جائے۔