فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں سے رعایت نہیں برتی جائیگی:ڈاکٹر وقار علی
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات ودیگر متعلقہ محکمے روزانہ کی بنیاد پر سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ضلع بھر میں واقع متعدد اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی دوران انسپکش حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹے سیل کیے گیاور بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی، فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو کسی صورت فضائی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔