• news

اولیاء کرام نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا :میاں صالح شرقپوری 

شرقپورشریف (نامہ نگار) اولیاء کرام نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا ۔ میاں شیر محمد شرقپوری رحمت اللہ علیہ السلام اور فخر مشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری نے توحید و سنت کا پرچار کیا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شیر محمد شرقپوری رح نے لوگوں کو اسلام کا پیغام محبت سے دیا جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی زندگی بھی بدل گئیں ۔ اولیاء کرام کی تبلیغ کی بدولت غیر مسلم بڑی تعداد میں مسلمان ہوئے ۔ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری  نے اسلام کے پرچم گاڑ دئیے اور اللہ ہی سے سب کچھ ہونے کا پیغام دیا اور لوگوں کو نبی کریم ؐکی سنتوں کو زندہ کرنے کی تلقین کی۔

ای پیپر-دی نیشن