ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)حافظ آباد روڈ اجنیانوالہ سٹاپ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میںایک شخص جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ محمدرفیق، شبیر اورعرفان وغیرہ گائوںجارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 45 سالہ عرفا ن موقع پر ہی جاںبحق جبکہ رفیق اور شبیر حسین شدید زخمی ہوگئے ۔