نارنگ منڈی: ٹرانسپورٹر ز کی من مانیاں زائد کرایہ وصولی جاری
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر میں ٹرانسپورٹر ز کی من مانیاں جاری‘ 28 کلومیٹر کا کرایہ 100 روپے اور 2 کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے وصول کیا جانے لگا رکشہ چلانے والوں کی موجیں لگ گئیں من پسند کرائے وصول کرنے لگے انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح آنکھیں بندکرلیں تفصیلات کے مطابق نارنگ سے مریدکے کا کرایہ 100 روپے وصول کیاجارہاہے جس کا سفر تقریباً 28کلومیٹر ہے جبکہ نارنگ سے نارنگ موڑ تک کا سفر تقریباً 2 کلومیٹر بنتاہے اس کا کرایہ 50 روپے وصول کیاجارہاہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔