• news

 ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول  مصطفی آباد کا دورہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد کا دورہ،انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹرز میں فہرستوں کے مطابق عملے کی حاضری کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز کا عملہ چیک کیا،کوئی پرائیویٹ نگران موجود نہ تھا،ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور امتحانی کاپیاں چیک کی، ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ افسروں کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات، ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے کہا کہ انتظامیہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے ساتھ انتظامی معاملات کی کڑی نگرانی کر رہی ہے، محنتی طلبہ کی محنت اور روشن مستقبل کی ہر حال میں حفاظت ہو گی، سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ کسی کا حق متاثر نہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن