طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (خبر نگار) طالبات کے امتحانی سنٹر گھروں سے دور بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ طالبات اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ گھروں سے دور امتحانی مراکز بنانا طالبات کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔