فیصل آباد: 2 بہنوں سمیت 5 خواتین‘ اوکاڑہ میں بچے اور بچی سے زیادتی
فیصل آباد+ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) اوباش ملزموں نے دو سگی بہنوں سمیت 5 خواتین اور بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سے دو مسلح ملزم دو جواں سال بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور انہیں زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں ہوس پوری ہونے کے بعد انہیں گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، تھانہ سول لائن کے علاقہ میں (ح) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران تین اوباش ملزموں نے گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ ریل بازار کے علاقہ میں (م) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دو اوباش ملزموں نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں سات سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اوباش ملزم ولید اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں (ن) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران عمران وغیرہ تین ملزموں نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق 8 سالہ بچے اور کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ تھانہ حویلی لکھا کے نواحی گائوں میں دکاندار طفیل نے سودا سلف خریدنے آئے 8 سالہ بچے(ع) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب کہ تھانہ حویلی لکھا کے ہی ایک گائوں میں سلیم نامی دکاندار نے بھی سودا سلف لینے آئی ایک کمسن بچی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔