سینیگال، ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل گیا، 11 افراد زخمی
ڈاکار (آئی این پی ) سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینیگال کے بلیس ڈائگنے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔