بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
کراچی (این این آئی+کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ گئے برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ گئے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔