غزہ کے لیے امدادی جہاز قبرص سے روانہ ہوگیا
نیکوسیا(این این آئی)قبرص نے غزہ کے لئے امدادی سامان سے بھرا جہاز لارناکا بندرگاہ سے روانہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق قبرص کے وزیر خارجہ کونسٹین ٹینوس نے کہا ہے کہ غزہ کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچانے کی غرض سے امدادی سامان سے لیس جہاز لارناکا بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔