ڈالر 14 پیسے‘ تولہ سونا 4600 روپے مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر+ نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279.14 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر278.25روپے سے بڑھ کر278.33روپے ہو گئی۔