تشدد ہوا ‘ نوجوان شہید ہوئے‘ ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟،عمر ایوب
فیصل آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا ہے اور شیر افضل مروت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ہم پر بوگس مقدمات ہیں اور اب ہم شامل تفتیش ہونے جارہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟انہوں نے کہا کہ گندم بحران میں 350ارب روپیکا ٹیکہ لگایا گیا،اس وقت محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے اور ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن)کے لوگ بھی شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک شروع کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔