• news

 قومی اسمبلی اجلاس  کل ہو گا    پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس بھی طلب 

 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری کا طلب کر دہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز پیر سہ پہر 4 بجے ہو گا ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس  بھی (کل)پیر کو  سہ پہر 3 بجے  طلب کر لیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلز پارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن