چیئرمین پی سی بی کی کپتان‘ کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قائم مقام کوچ اظہر محمود سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم اور کوچ اظہر محمود سے تفصیلی بریفنگ لی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مختصر دورے پر آئرلینڈ پہنچے ہیں۔ وہ دو روز آئرلینڈ میں قیام کریں گے۔