بابر اعظم زمبابوے، افغانستان‘ آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بابر اعظم زمبابوے، افغانستان، آئرلینڈ کیخلاف ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بابر اعظم کی بطور کپتان آئرلینڈ کیخلاف پہلی ناکامی تھی، اس سے قبل بابر اعظم کو بطور کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں زمبابوے اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں افغانستان کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ یوگنڈا کے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔