بھارتی بورڈ نے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو معطل کردیا، لاکھوں روپے جرمانہ عائد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بی سی سی آئی نے بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو ایک میچ کیلئے معطل کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ دہلی کیپٹلز کے کپتان کو سلو اوور ریٹ کی بنا پر معطل کیاگیا ہے۔ وہ رائل چینلجرز بنگلورو کے خلاف اگلا میچ نہیں کھیل سکیں جبکہ ان کی ٹیم کو فائنلز کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔راجھستان رائلز کیخلاف میچ میں دہلی کے کپتان لگاتار تیسری بار سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تھے۔