خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف 11 دسمبر کا محفوظ فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائیگا
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 9 مئی جلائو گھیرائو کیس کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنائیں گے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 11 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر غیر قانونی طور دیا گیا۔