برائلر گوشت 7روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں 1 روپے اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے477روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے329روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 256روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔