میاں ایوب کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی صدر مملکت آصف علی زرداری کا اچھا انتخاب ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔