عوام مسائل کا حل بیروزگاری ، مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،مگر انہیں بجلی وگیس سے محروم بجلی وگیس کے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں۔ معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے۔متوسط طبقے کو بجلی وگیس کی 16گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور بل اضافی طور پر وصول کئے جارہے ہیں۔