• news

وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر میں شہری سہولیات کی فراہمی پر پورا فوکس ہے: وزیر بلدیات  

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت کمشنر لاہور آفس میں اجلاس کے دوران ضلع لاہور میں مختلف مجوزہ ترقیاتی کاموں کی ہوم ورکنگ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس امر کی نشاندہی کی کہ صوبائی دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں کے مسائل پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ بھر میں شہری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں پر پورا فوکس ہے۔ ذیشان رفیق نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور شہر کے گلی محلوں پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ری ویمپنگ پلان کے تحت سب سے پہلے کچی گلیوں کو پختہ کرنے کا کام کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت پر خاص توجہ دی جائے۔ لاہور کے بیشتر علاقے ورکنگ میں شامل ہیں۔ مرمت و بحالی کی ضرورت کو پہلے طے کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہری سہولیات اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن