معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سخت ترین فیصلوں کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے فیصلے چاہے بیورو کریسی اور سٹیبلشمنٹ کو ناگوار ہی کیوں نہ ہوں۔ لیکن یہ کڑوا سچ ہے کہ ملکی بقاء سلامتی کیلئے ناگزیز ہیں۔ حکومت اپنے اخراجات کم کرے۔ جب عام آدمی پٹرول و ڈیزل گھر یلو بلز اپنی جیب سے ادا کرتا ہے تو سرکاری ملازم جن کی تنخواہیں اور مراعات بہت زیادہ ہیں اور اصل میں ملکی معیشت کو دیمک کی طر ح چاٹ رہی ہے۔ ان کی مراعات کو یکسر ختم کرکے ان سے وصول کئے جائیں۔ اس کے علاوہ کو ئی حل نہیں ہے۔ اس پر جتنی جلدی عملدرآمد ہوگا اتنی جلدی معیشت کیلئے بہتر ہوگا۔