مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام کسان مارچ آج ہوگا
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کا کسان مارچ ملک میں زراعت کی بحالی اور معاشی ترقی کیلئے ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ جب تک کسان برادری کیساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کا ازالہ نہیں ہوجاتا۔ مرکزی مسلم لیگ کسی صورت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ محض چند لوگوں کے مفادات کی خاطر ملک کی 65 فیصد آبادی کی قربانی ملک کی تباہی کی بنیاد ہے۔ ہم اپنی کسان برادری اور زندہ دلان لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ مرکزی مسلم لیگ کے تحت ہونے والے کسان مارچ میں شرکت کرکے کسانوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف اپنی آواز بلند کیجیے۔