• news

گوجرانوالہ:پولیس افسروں کی اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام ورکشاپ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے احکا مات کی روشنی اور سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پرسی پی او آفس کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے28پولیس افسران کی اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام کاپی رائٹ آرڈیننس1962 بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر مینیجرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان ملک محمد بلال حیدر، ترجمان ضلعی پولیس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تربیتی ورکشاپ میں 02ڈی ایس پیز،07انسپکٹر ز،17سب انسپکٹرزاور 02لیڈی سب انسپکٹرز نے شرکت کی،تربیتی ورکشاپ میں بیرسٹر ملک بلال حیدر مینجر اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شرکاء کو پراپرٹی حقوق انٹرنیشنل لا آف پاکستان اور کاپی رائٹس ایکٹ کے حوالے سے محکمہ پولیس کے اختیارات بارے تفصیلی لیکچر دیا ۔ یقینا کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پرضلعی پولیس ہی کاروائی کرے گی لیکن ایس او پی کے مطابق (IPO) کے لیٹر کے بغیر کوئی کاروائی یا ایف آئی آر نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ لکھنے والے کے لیے کتاب اپنے بچے کی مانند ہوتی ہے اگر کوئی کاپی کرے اور آپ کی مرضی کے بغیر چھاپے تو یہ باقابل برداشت عمل ہے اور قانونا جرم بھی، کیونکہ کوئی اپنے بچے کو کیسے کسی کے حوالے کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن