• news

گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کی ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ ناجائز قابضین کیخلاف ان ایکشن، کامونکی کے علاقہ صابوکی دندیاں میں قابضین سے 5ہزار ملین مالیت کی 1117کنال 03مرلہ(139)ایکڑز زرعی زمین واگزار کروا لی گئی اور سرکاری زمین پر کاشت کی ہوئی گندم کو کاٹ کر تحویل میں لے لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(کامونکی)خرم مختار بھنگو نے صابوکی دندیاں میں ناجائز قابضین کے خلاف ریونیو فیلڈ عملہ اور پولیس فورس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 1117کنال 03 مرلہ(139) ایکڑز سے زائد زرعی اراضی واگزار کروائی ،واگزار اراضی کی مالیت 5ہزار ملین روپے سے زائد ہے۔ سرکاری اراضی پر کاشت کی ہوئی گندم کاٹ کر سرکاری تحویل میںلے لی۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ ضلع میں کسی کو سرکار کی انچ اراضی پر قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈان بلا تفریق کیا جائے اور قابضین کے خلاف کسی صورت بھی رعائیت نہیں بڑتی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن