قصور: ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری لاکھوں روپے وقیمتی سامان سے محروم
قصور(نمائندہ نوائے وقت)متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ تھانہ صدر چونیاں میں کاشف علی نے اطلاع دی ہے کہ کھوکھر اشر ف کے مقام پر ڈاکوؤں نے مجھ سے 1.65لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ تھانہ مصطفی آباد میں آس محمد نے اطلاع دی کہ گدوکی کے قریب ڈاکوؤںنے مجھ سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تھانہ کنگن پور میں حاکم علی نے اطلاع دی کہ کنگن پور رود پر ڈاکوؤںنے ایک لاکھ روپے و دیگر سامان لوٹ لیا۔ اور محمد دین نے اطلاع دی کہ بستی قطب شاہ کے قریب ڈاکوؤںنے موٹر سائیکل و دیگر ساما ن چھین لیا۔ تھانہ صدر پھولنگر رحمت علی او ر اس کے ساتھیوں نے اطلاع دی کہ خانکے موڑ روڈ پر ہم نجی پیپر مل سے کام ختم کر کے جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور نقدی، دو موٹر سائیکل، موبائلز و دیگر سامان لے گئے۔ تھانہ مصطفی آباد میں ساجد نے اطلاع دی کہ قصور کے نواحی گاؤں گرین کوٹ کے قریب ڈاکوؤںنے 2.70 لاکھ وروپے، تین موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا۔ پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔