• news

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر علی گوہر سے وقاص محمود مان کی ملاقات 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر علی گوہر سے رکن صوبائی اسمبلی وقاص محمود مان نے ملاقات کی اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ، 9 مئی کے حوالہ سے عوام اور کارکنان کے جذبات، موجودہ حکومت کی کارکردگی، شیخوپورہ میں90 کروڑ میںسیٹوں کی فروخت ، تنظیمی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وقاص محمود مان نے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں ملک اور عوام دوست ہیں اور اداروں کی مضبوطی کیلئے جو اقدامات تحریک انصاف کے دور میںاٹھائے گئے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیںملتی ۔

ای پیپر-دی نیشن