• news

نوشہرہ ورکاں:میونسپل کمیٹی کی غیر قانونی تعمیرات  کے خلاف کارروائی،7افرادپر مقدمہ 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، سات افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ساجد امین انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی نے پیشگی اجازت کے بغیر اور غیر قانونی تعمیرات کرنے پر راحیل شاہ، عرفان اسلم، محمد ریاض، محمد منیر، محمد یونس، ابوبکر اور ابوہریرہ کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں میونسپل کمیٹی سے نقشہ کی منظوری کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہ کی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری مسمار کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن