• news

 عمدہ کارکردگی:وزیراعظم کا  ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10 لاکھ انعام کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی اور گرین شرٹس چاندی کا تمغہ جیت سکے۔ وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہاؤس بھی مدعو کر لیا اور ذرائع کے مطابق دو دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن