• news

وزیر خارجہ اسحاق ڈار   4روزہ دورہ پر آج  چین روانہ ہو ں گے 

اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارآج13  مئی بروز پیر سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔ دونوں فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے، اعلی سطح کے تبادلے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماں، سینئر وزرا اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن