خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
کراچی (نیٹ نیوز) خالد مقبول صدیقی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مرکزی کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان منتخب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق، رضوان بابر اور دیگر نے شرکت۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کیلئے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔