ٹیٹنس کے انجیکشنزکی وافر کھیپ مارکیٹ میں کل تک آ جائیگی: خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر نگرانی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ادویات کی فراہمی اور مارکیٹ میں ڈرگز کی کمی دور کرنے اور وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنانے کیلئے وضع کیے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا محکمہ صحت وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم عملاور ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس وقت ٹیٹنس سے بچاؤ کے 3 لاکھ انجیکشن دستیاب ہیں جو کہ متوقع ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ متعلقہ ڈسٹری بیوٹرز سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق T.T انجیکشن کی مزید کھیپ موصول ہو گئی ہے اور کل تک صوبہ بھر کی تمام میڈیسن مارکیٹس میں اس انجیکشنز کے سٹاک دستیاب ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان فارما سسٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے صوبائی وزیر صحت کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔