نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:وزیر صحت
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آج پوری دنیا میں نرسوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کے نرسنگ شعبہ میں جدید اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق کورسز کروائے جائیں گے۔ پنجاب کے نرسنگ شعبہ کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر شاندار خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نرسنگ کالجز کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔