قومی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل تک پہنچ جائے، بڑی بات ہوگی: رمیز راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اگر گرین شرٹس ورلڈکپ سیمی فائنل تک پہنچ جائے، بڑی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں۔ کرکٹرز کی باڈی لینگویج کمزور دکھائی دے رہی ہے، اتنے کمبی نیشن بنائے ہیں جس سے ٹیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن کپتان بابراعظم کو ہٹا دیا گیا اور پھر پچھلے کپتان کی جگہ دوبارہ انہیں لایا گیا۔