نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کل ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کل 14 مئی بروز منگل کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔