• news

دریاؤں کا بہاؤ تیز، ارسا نے صوبائی کوٹہ میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، پانی کی تقسیم کیسے کی جائے ارسا نے ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔ واپڈا نے تربیلا ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے سے روک دیا۔ واپڈا نے ارسا کو درخواست کی تربیلا ڈیم میں 1470 فٹ سے اوپر پانی نہ بھرا جائے۔ واپڈا حکام نے کہا کہ تربیلا فائیو منصوبے کی تعمیرات کے لئے ڈیم میں مزید پانی بھرنا مناسب نہیں ہے۔ وسط جولائی تک تربیلا ڈیم میں مزید پانی نہ بھرا جائے۔ ارسا نے صوبوں کے پانی کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ تربیلا ڈیم سے پنجاب کو بھی پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موسم برسات میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا ڈیم کا بھرنا مشکل ہو جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ ارسا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں وسط جولائی تک 80 فٹ پانی کم رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن