• news

اوکاڑہ میں مقدمات کی مثلیں غائب کرنے پر18تفتیشی افسر وں کیخلاف مقدمہ 

اوکاڑہ(نامہ نگار )اوکاڑہ تھانہ بصیرپور میں تعینات رہنے والے 18 تفشیشی افسروں نے مقدمات کی مثلیں غائب کر دیں۔12 سب انسپکٹروں اور 6 اے ایس ائیز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق۔مختلف اوقات میں تھانہ بصیرپور میں تعینات رہنے والے 12 سب انسپکٹروں۔اختر رسول ۔ اصغر شاہین۔ امجد حسین۔محمد عباس۔ حافظ سعید احمد۔دانیال لیاقت۔عظمت نسیم۔محمد اسلم۔ بلال احمد۔محمد مرتضی۔نزیر احمد۔منزہ محمدعلی اور 5 اے ایس ائیز۔ ریاض الحق۔ سعید احمد۔ ظفرالئہ۔ عبالروف۔محمد اکرم۔محمد عباس بھٹی اپنی پوسٹنگ ٹرانسفر ہونے پر اپنے زیرتفشیش مقدمات کی مثلیں اپنے ساتھ لے گئے۔ان مثل جات میں متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات کی مثلیں بھی تھیں جملہ تفشیشی افسران کو متعدد  بار تھانہ بصرپور میں درج مقدمات کی مثلیں واپس کرنے کے لئے کہا گیا مگر ان تفشیشی افسرن نے مثلیں غائب کر دیں ہیں جن کی وجہ سے تھانہ کا کرائم ریکارڈ مرتب نہ ہو رہا ہے۔یہ مثلیں 2007تا 2023 تک کے مختلف مقدمہ جات کی ہیں مثلیں غائب کرنے قانونی معاملات میں روکاوٹ ڈالنے پر 18 تفشیشی افسران کے خلاف ایس ایچ او طاہر وحید جٹ کی مدعیت میں زیر دفعہ 409 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 560/24  درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن