• news

300 یونٹ تک فری بجلی منصوبے پر کام کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ 

کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے وعدے پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لیبرکارڈ اور کسان کارڈ کا جلد اجرا کرنے جارہے ہیں، اب وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ورکر حکومت کرے گا، اب ورکرز تجاویز دیں گے، وہ اسی کے لیے دورے کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینے کا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز مل گئے۔ ایک لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ 6 لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔ سب کو سرکاری نوکریاں دینا ممکن نہیں، کاروبار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ دیگر صوبوں کے موٹرے وے منصوبے سی پیک میں شامل ہو جاتے ہیں، سندھ کے بھی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن