سعودی عرب ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شامی ایکٹیوسٹ خاتون گرفتار
ریاض (آئی این پی ) ریاض پولیس نے ضابطہ اخلاق اور آداب عامہ کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شامی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ریاض پولیس نے کہا ہے کہ معاشرتی آداب کی خلاف ورزی پر مذکورہ خاتون کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔