کامونکی: شوہر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
کامونکی (نمائندہ خصوصی) کامونکی کے محلہ فیصل کالونی تتلے عالی کی 44 سالہ فردوس بی بی کا گزشتہ روز خاوند عبدالغفار کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔