لیسکو افسروں و ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) افسران اور ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے افسران کو پرفارموں پر مانگی گئی معلومات دینے کا پابند کیا جائے گا جب کہ لیبر یونین کے عہدے داروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔ لیسکو افسران کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثے ہر سال گوشواروں میں دکھائے جاتے ہیں جس نے تحقیقات کرنی ہیں کر لے،کچھ خفیہ نہیں ہے۔