• news

سپریم کورٹ: نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کل ہو گی 

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ  کل15 مئی بروز بدھ کو سماعت کرے گا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ آج 14 مئی بروز منگل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن