بجٹ7جون کو پیش ہونیکا امکان وفاقی اخراجات حجم 17 ٹریلین روپے متوقع
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25 وفاقی اخراجات کا حجم 17 ٹریلین روپے متوقع ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کرنے، وفاقی ٹیکس ریونیو 11.2 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 680 ارب روپے، سیلز ٹیکس کا 3900 ارب روپے ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے۔