سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن نے قومی صوبائی اسمبلیوں کی 77مخصوص نشتیں معطل کردیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سُنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل کر دی۔ میڈیا الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔ ان میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی سے 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل ہوئے۔ پنجاب اسمبلی سے 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو معطل کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پی کے سے مسلم لیگ (ن) کی چار، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی 2، پیپلز پارٹی کی 2 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی۔