گندم سکینڈل: تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میںگندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی حکومت خود گندم سکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں۔ نیب کو گندم کے میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سابق نگران وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔