• news

کشمیر میں ہماری حکومت ختم کی گئی‘ عوامی مطالبات کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر 190  ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مکمل طور پر اس کیس میں آؤٹ ہو چکی ہے، گواہان نے بیانات دیئے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس کیس سے کوئی فائدہ نہیں لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا توشہ خانہ میں چوتھا کیس تیار کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے آئی ایس پی آر کے بیان پر موقف دیا کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔ بتایا جائے 9 مئی سازش  کس کے کہنے پر ہوئی۔ 18 مارچ ، 9 مئی اور 5 اگست کو کوشش کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رول آف لا ہوا تو ملک ترقی کرے گا۔ ہمیں ریلی اور کنونشن کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے بیان دیا کہ حکومت فارم 47  پر بنائی گئی اس حوالے سے عدالت جائیں گے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا، دوران عدت نکاح کیس میں پراسیکیوشن کی جانب سے تاخیر کی جا رہی ہے، کشمیر کا معاملہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ کشمیر میں ہماری حکومت ختم کی گئی، ہم عوام کے مطالبات کے ساتھ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت ہو سکتی ہے لیکن ڈیل نہیں ہو سکتی۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل آئے ہیں، ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بیٹی گوہر بانو نے کہا کہ رات کو کوئی حکم جاری ہوا ہے 3 دن ملاقاتیں بند ہے، کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے، جیل حکام نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔ ایک شخص کی بیوی، بیٹی، بہن سے کیا خطرہ ہو سکتا ہے، میری بیوہ پھوپھی تعزیت کے لئے یہاں آئی تھی، عدت ختم کرکے یہاں آئی تھی لیکن وہ افسوس نہ کر سکا، ایسا میرے والد نے کیا کر دیا کہ بہن کو دلاسہ نہیں دے سکتے، وہ ہمارے خاندان کے ہیڈ ہیں، میری بیوہ پھوپھی کے آنسو کون پونچھے گا۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے کہا کہ کیا کوئی جان چھڑکنے والا شاہ محمود قریشی کو نقصان پہنچا سکتا ہے،؟ شاہ محمود قریشی کو قید تنہائی میں رکھا گیا، ہم بہت دلبرداشتہ ہیں، آج ہمیں نہیں ملنے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن